سونے کی قیمت میں 400 روپے اضافہ

سونے کی فی تولہ قیمت میں 1200 روپے تک کی کمی

کراچی: ڈالر کی قیمت میں اضافے کے بعد پاکستان میں سونے کی قیمت میں 400 روپے فی تولہ اضافہ ہوا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق اس اضافے کے بعد سونا 78200 روپے فی تولہ ہوگیا ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 343 روپے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی قیمیت 67044 روپے ہوگئی ہے۔

گزشتہ روز سونے کی قیمت میں فی تولہ 800 روپے کمی ہوئی دیکھی گئی تھی۔

دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں بھی 34 پیسے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد انٹر بینک میں اس کی قیمیت 158 روپے 6 پیسے سے بڑھ کر158 روپے 40 پیسے پر پہنچ گئی ہے۔


متعلقہ خبریں