آصف زرداری کیخلاف پارک لین ریفرنس دائر کرنے کی منظوری

فوٹو: فائل


اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف پارک لین ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دے دی۔

چیئرمین نیب کی زیرصدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ادارے کے ہیڈکوارٹر میں ہوا جس میں 4 ریفرنسز،  8 انوسٹی گیشنز اور  6 انکوائریوں کی منظوری دی گئی۔

نیب کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اجلاس میں آصف علی زرداری کے خلاف پارک لین ریفرنس دائر کرنے کی منظوری کے علاوہ میبنہ کرپشن پر سیف اللہ فیملی کے خلاف انوسٹی گیشن کی بھی منظوری دی گئی۔

اعلامیے کے مطابق پارک لین ریفرنس میں آصف زرداری پر جعلی بنک اکاونٹس کے ذریعے قومی خزانے کو 3 ارب 77 کروڑ روپے نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پیپلزپارٹی کے سینیٹر عثمان سیف اللہ، انور سیف اللہ اور سلیم سیف اللہ سمیت دیگر ملزم نامزد ہیں۔

دوسری جانب نیب نے رکن صوبائی اسمبلی اعظم خان درانی، عرفان درانی سمیت دیگر کے خلاف بھی انکوائریوں کی منظوری دی ہے۔

ایگزیکٹو بورڈ نے ایکسڈ پرائیوٹ لمیٹڈ کے حیات مندوخیل کیخلاف 455 ملین روپے کی مبینہ بدعنوانی کے الزام میں ریفرنس دائر کرنے کی بھی منظوری دی ہے۔


متعلقہ خبریں