’ایمنسٹی اسکیم سے ایک لاکھ 10 ہزار افراد فائدہ اٹھاچکے‘

’ایمنسٹی اسکیم سے ایک لاکھ 10 ہزار افراد فائدہ اٹھاچکے‘

اسلام آباد: چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) شبر زیدی نے کہا ہے کہ ایمنسٹی اسکیم سے مستفید لوگوں کی تعداد ایک لاکھ 35 ہزار سے تجاوز کر جائے گی۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ اسکیم کے تحت ایک لاکھ 10 ہزار افراد فائدہ اٹھاچکے ہیں جبکہ مزید 25 ہزار افراد فائدہ اٹھانے کو تیار ہیں۔

ایف بی آر حکام کے مطابق ایمنسٹی اسکیم سے اب تک 70 ارب روپے کی ٹیکس آمدن ہوئی جبکہ گزشتہ اسکیم سے 124 ارب روپے ریونیو حاصل ہوا تھا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ سال اسکیم سے 84 ہزار افراد نے استفادہ کیا تھا۔

خیال رہے کہ اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے کا آج آخری دن ہے اور بینکنگ اوقات کے دوران اس سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’اثاثہ جات ڈیکلیریشن اسکیم میں 95000 افراد رجسٹر ہو چکے ہیں‘

شبر زیدی نے گزشتہ روز کہا تھا کہ اثاثہ جات اسکیم میں اب تک 95000 افراد نے خود کو رجسٹرڈ کرایا۔

وزیر مملکت ریونیو حماد اظہر نے پیر کے روز بتایا تھا کہ 80 ہزار افراد بے نامی اثاثہ جات ظاہر کرنے کے لیے حکومت سے رابطہ کرچکے ہیں۔


متعلقہ خبریں