آسٹریلیا کے خلاف میچ جتوا سکتا تھا، امام الحق

آل راؤنڈر امام الحق پر خواتین سے دھوکہ دہی کا الزام

فوٹو: فائل


لندن: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سلامی بلے باز امام الحق نے ورلڈ کپ 2019 میں اب تک کی کارکردگی پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف میچ انہیں جتوانا چاہیے تھا۔

لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امام الحق نے کہا ’میرے لیے آسٹریلیا کے خلاف شکست بہت تکلیف دہ تھی۔ میں وکٹ پر کافی وقت گزار چکا تھا اور اچھا کھیل رہا تھا۔ مجھے یہ میچ پاکستان کے لیے جیتنا چاہیے تھا۔‘

مزید پڑھیں: مکی آرتھر کو ویسٹ انڈیز کے خلاف شکست کا غم ستانے لگا

امام الحق نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف میچ میں ہم نے چار وکٹیں تیزی سے گنوادیں، اگر ہم یہ میچ جیت جاتے تو شروعات ہی میں ورلڈ کپ کی ایک بڑی ٹیم کو شکست دینے میں کامیاب ہوجاتے۔

امام الحق نے عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنی غلطیوں سے سیکھیں گے اور توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔

سلامی بلے باز نے کہا کہ انہیں کئی میچز میں آغاز ملا تاہم وہ اس کو کسی بڑے اسکور میں تبدیل کرنے میں ناکام رہے۔

23 سالہ کرکٹر کا مزید کہنا تھا کہ اگر پاکستان کے پاس سیمی فائنل میں جانے کا امکان نہ بھی ہوا تب بھی پاکستان بنگلہ دیش کے خلاف بہترین کھیل کا مظاہرہ کرے گا۔


متعلقہ خبریں