فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ صارفین کو مشکلات کا سامنا


سماجی رابطے کی بڑی ویب سائٹ فیس بک سمیت انسٹاگرام اور واٹس ایپ میں تکنیکی مسئلہ آنے کے سبب تصاویر اور ویڈیوز ڈاؤن لوڈ کرنے میں صارفین کو دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ویب سائٹ کی تکنیکی مسائل کے بارے میں معلومات دینے والی سائٹ ’ڈاؤن ڈیڈیکٹر‘ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان سوشل میڈیا ویب سائٹ کا گراف بری طرح نیچے گرا ہے۔

ٹوئٹر پر موجود دنیا کے مختلف خطے میں بسنے والے صارفین نے فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کے استعمال میں دشواری کے حوالے سے ٹوئٹس کی ہیں۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران دوسری مرتبہ ان ویب سائٹس پر اس طرح کے مسائل آ رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ میسینجر کے ذریعے کوئی بھی تصویر اپلوڈ یا ڈاؤنلوڈ نہیں ہو رہی ہے جبکہ کمنٹس کے خانے میں بھی تصویر لگانے میں صارفین کو ایسی ہی دشواری کا سامنا ہے۔


متعلقہ خبریں