پاکستان تحریک انصاف کی 21 رکنی کور کمیٹی قائم

پی ٹی آئی کے ٹکٹ دلوانے پر رقم کا تقاضہ، ملزم کے خلاف مقدمہ درج|HUMNEWS.PK

وزیراعظم  عمران خان کی منظوری سے پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی قائم کردی گئی ہے، 21 رکنی کور کمیٹی کے قیام کا باضابطہ نوٹیفکیشن پی ٹی آئی اے مرکزی سیکرٹری جنرل ارشدداد کی جانب سے جاری کیا گیاہے۔

پی ٹی آئی کی طرف سے جاری اعلامیے میں کہا گیاہے کہ کورکمیٹی کا قیام تحریک انصاف کے آئین کی شق (1.1)VI کے تحت عمل میں آیا ہے۔

عبدالعلیم خان، ارشدداد، اسدعمر، بابر اعوان، فواد چودھری اور غلام سرور خان کمیٹی کے رکن نامزد کیے گئے ہیں۔

محمود خان، مخدوم شاہ محمود قریشی، محمد عاطف خان، محمد میاں سومرو اور مراد سعید بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔

نعیم الحق، پرویز خٹک، قاسم خان سوری، سیف اللہ خان نیازی، سرردار عثمان بزدار اور سردار یار محمد رند بھی کور کمیٹی کا حصہ بن گئے ہیں۔

شفقت محمود، شیریں مزاری، سید علی حیدر زیدی اور سید شبلی فراز بھی کور کمیٹی  میں شامل ہیں۔

پی ٹی آئی اعلامیے کے مطابق وزیراعظم و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کور کمیٹی کی سربراہی کریں گے۔

مرکزی سیکرٹری جنرل ارشد داد کور کمیٹی کے سیکرٹری کے فرائض سرانجام دیں گے۔

یہ بھی پڑھیے: پی ٹی آئی کی تمام تنظیمیں تحلیل کردی گئیں

تحریک انصاف کے اعلامیے کے مطابق اہم قومی، سیاسی و تنظیمی معاملات پر غور و خوض اور پالیسی سازی کیلئے کور کمیٹی کے اجلاس بلوائے جائیں گے۔

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے دو جون کو ملک بھر میں تمام سطحوں پر قائم پارٹی کی تنظیمیں تحلیل کردی تھیں۔

پارٹی چیف کے آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی سے مشاورت کے بعد سیکرٹری جنرل ارشد داد نے نوٹیفکیشن نے جاری کیا جس کے تحت تحریک انصاف کی ذیلی تنظیمیں اور شعبہ جات بھی تحلیل کر دیے گئے۔

پارٹی کے چیئرمین، وائس چیئرمین اور چیف آرگنائزر بدستورعہدوں پر برقرار رہیں گے جب کہ اس حکمنامے کا اطلاق سیکرٹری جنرل، سیکرٹری اطلاعات، سیکرٹری مالیات اور او آئی سی کے سیکرٹری پر بھی نہیں ہوگا۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے گزشتہ برس دسمبر میں پارٹی کی تنظیم نو کی منظوری دی تھی۔


متعلقہ خبریں