کہاں بارش؟ کہاں گرمی؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا



محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان کے بیشتر میدانی علاقوں اور سندھ میں شدید گرم رہیگا۔

تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ،راولپنڈی،گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن،اسلام آباد ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزآندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

ملک کے دیگر علاقوں کے برعکس آج شہر قائد کراچی میں موسم خوش گوار ہےاوربادلوں کی آنکھ مچولی جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  شہر قائد کا موسم آج ابر آلود رہے گا،دن بھر بادل چھائے رہیں گے۔

کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاہے۔ صبح کے اوقات میں کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ  کیا گیا۔

کراچی میں  ہوا میں نمی کا تناسب 68 فیصد ہےاوہوا کی رفتار 20 کلومیٹرفی گھنٹہ ہے۔ آج رات کے وقت کراچی میں بوندا باندی کا امکان بھی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان کے بیشتر میدانی علاقوں اور سندھ میں شدید گرم رہا۔

یہ بھی پڑھیے: ملک بھر میں بارش اور گرمی سے متعلق محکمہ موسمیات کی پیشینگوئی

محکمہ موسمیا ت کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران  سب سے زیادہ بارش سندھ کے علاقے نگرپارکر میں 30 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

آج  ملک کےگرم مقامات میں ڈیرہ اسماعیل خان 47، بہاولنگر، سبی اور بھکر میں  درجہ حرارت46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں