امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی  کی قدر میں اضافہ



کراچی: عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف سے پاکستان کے لیے معاشی پیکج کی منظوری کے بعد امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی  کی قدر میں اضافے کا عمل جاری ہے۔ انٹربنک میں ڈالر 1 روپے 11 پیسے سستا ہو گیا اور 156 روپے 50 پیسے کے ریٹ پر فروخت ہورہاہے۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق  اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں آج1 روپے کی کمی ہوئی ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 156 روپے 50 پیسے کا ہوگیا ہے۔

مارکیٹ میں آج کاروبار کے دوران ڈالر کے ریٹ میں ایک مرتبہ پھر گراوٹ دیکھنے میں آئی، انٹربنک مارکیٹ میں امریکی کرنسی روپے کے مقابلے1 روپے 11 پیسے گر گئی جس سے ڈالر 156 روپے 50 پیسے میں ٹریڈ ہوتا رہا۔

گزشتہ روز انٹر بنک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 72 پیسے کی مزید کمی ریکارڈ کی گئی تھی، تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان کیلئے آئی ایم ایف کے 6 ارب ڈالر قرض کی منظوری کے سبب ملکی کرنسی میں استحکام  دیکھنے میں آرہاہے۔

یاد رہے گزشتہ روز  انٹر بنک میں ڈالر کی قیمت 34 پیسے بڑھ گئی تھی۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بنک میں ڈالر 158 روپے 6 پیسے سے بڑھ کر 158 روپے 40 پیسے پر پہنچ  گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 157 روپے 50 پیسے پر بند ہوا۔

گزشتہ روز منگل کو ڈالر کی قیمت میں دو روپے کی کمی ہوئی تھی اور ڈالر 158 روپے 5 پیسے پر آ گیا تھا۔

منگل کو انٹر بنک میں ڈالر کی قیمت میں دو روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت 2 روپے 75 پیسے کم ہوئی۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو کر 159 روپے کا ہو گیا۔

27 جون کو انٹر بنک میں ڈالر کی قیمت 164 روپے 5 پیسے پر پہنچ گئی تھی اور اوپن مارکیٹ میں 164 روپے 25 پیسے تک بڑھ گئی تھی۔ گزشتہ ماہ جون میں ڈالر کی قیمت میں سب سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا اور انٹر بنک میں ڈالر 12 روپے 13 پیسے مہنگا ہوا۔

یہ بھی پڑھیں مہنگائی مقررہ ہدف سے بھی بڑھ گئی

ایک ماہ کے دوران ڈالر 147 روپے 92 پیسے مہنگا ہو کر 160 روپے 5 پیسے کی بلند ترین سطح تک پہنچ گیا تھا۔ ڈالر مہنگا ہونے سے پاکستان کے قرضوں میں ایک 273 ارب روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

بنکوں کے درمیان لین دین میں روپے پر دباؤ میں کمی آئی ہے جس کے بعد روپے کی قدر میں بہتری کا رجحان موجود رہا۔


متعلقہ خبریں