’ وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدر سے ملاقات 22 جولائی کو ہوگی‘

ہم نے ہر میدان میں بھارت کو شکست دی، ترجمان دفتر خارجہ

فوٹو: ہم نیوز


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان بائیس جولائی کو امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ  سے ملاقات کریں گے جس میں پاک امریکہ دوطرفہ تعلقات پر تفصیلی بات چیت ہوگی ۔

یہ بات پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتائی۔

ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر امریکہ جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ نے بلوچ لبریشن آرمی(بی ایل اے )کو دہشت گرد تنظیم قرار دے کر پاکستان کے موقف کو تسلیم کیاہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ افغان امن عمل کو آگے بڑھانے کے لئے پاکستان کا اہم کردار رہا ہے۔پاگستان افغان امن عمل کی حمایت اور اس کے لئے کوششیں جاری رکھے گا۔

ترجمان نے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے،انسانی حقوق کے کارکنوں اور صحافیوں کوبھارت کی طرف سے دی جانے والی  دھمکیاں باعث تشویش ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ بھارت انسانی حقوق کے کارکنوں اور صحافیوں کے آزادانہ فرائض کی انجام دہی میں رکاوٹ نہ ڈالے۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان نہیں بھارت مذاکرات سے راہ فرار اختیار کر رہا ہے، دفترخارجہ


متعلقہ خبریں