پنجاب کابینہ میں ردو بدل: وزیراعظم نے وزیراعلیٰ کو طلب کرلیا

پنجاب کابینہ میں ردو بدل: وزیراعظم نے وزیراعلیٰ کو طلب کرلیا

لاہور : وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو انتہائی اہم امور میں مشاورت کے لیے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد طلب کرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ملاقات وزیراعظم کے دفتر میں ہوگی۔

ہم نیوز کو انتہائی ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم ہونے والی ملاقات میں پنجاب کابینہ میں ردو بدل کے حوالے سے مشاورت کریں گے۔

عمران خان بہترین وزیراعظم، عثمان بزدار بہترین وزیراعلیٰ

ذرائع کے مطابق عمران خان، پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وزیراعلیٰ پنجاب سے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم ختم ہونے کے بعد ممکنہ حکومتی اقدامات کے حوالے سے بات چیت کرکے اہم ہدایات دیں گے۔

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد میں ہونے والی بات چیت میں ملک کی مجموعی سیاسی و اقتصادی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان، وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار سے صوبے میں سیاسی اتحادیوں کے ساتھ قائم تعلقات پر بھی مشاورت کریں گے۔

پنجاب کی صوبائی کابینہ میں ردو بدل کے حوالے سے گزشتہ کافی دنوں سے خبریں گردش کررہی ہیں لیکن شروع میں یہ بات بھی سامنے آئی تھی کہ پہلے مرحلے میں وفاقی کابینہ رد وبدل کے مرحلے سے گزرے گی اس کے بعد پنجاب کابینہ کی باری آئے گی۔


متعلقہ خبریں