بنگلہ دیش کے خلاف اہم میچ :پاکستانی ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کا امکان 


بنگلہ دیش کے خلاف اہم میچ کے لیے پاکستانی ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کا امکان  ہے ،ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ اس اہم میچ میں فخر زمان کو ڈراپ کیا جا سکتا ہے۔

ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا ہے کہ فخر زمان کی غیر موجودگی میں امام الحق کے ساتھ محمد حفیظ اوپن کرسکتے ہیں۔ محمد حفیظ نے نئی گیند کے ساتھ لارڈز کے میدان میں بھرپور بیٹنگ پریکٹس کی ۔

وہاب ریاض کی جگہ حسن علی یا محمد حسنین کو کھلایا جاسکتا ہے، تجربہ کار بلے باز شعیب ملک کو میچ کھلا کر فیئرول دیے جانے پر بھی غور کیا جارہا ہے۔

شعیب ملک اس بات کا اظہار کر چکے ہیں کہ ورلڈکپ کے بعد وہ ون ڈے کرکٹ کو خیرباد کہہ دینگے۔

واضح رہے کہ آج ہی یہ خبر بھی آئی ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے تقریباً باہرہوچکی ہے ٹیم گرین کے کیمپ میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے وطن واپسی کے لیے اپنا اپنا سامان پیک کرنا شروع کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کپتان سرفرازاحمد سمیت دیگر کھلاڑی  بنگلہ دیش سے میچ کے اگلے روز لندن سےواپس  وطن روانہ ہونگے۔

مصدقہ ذرائع نے یہ بات بھی بتائی ہے کہ ٹیم مینیجمنٹ نے وطن واپسی کے لیے غیر ملکی پرواز سے ٹکٹیں بھی بک کرالی ہیں۔ قومی ٹیم کی ممکنہ طور پر6 جولائی کو وطن واپسی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیے: ورلڈ کپ 2019: ٹیم گرین کے کیمپ میں مایوسی کی لہر


متعلقہ خبریں