عدالت میں گھسنے کی کوشش، 10 مسلح افراد گرفتار


لاہور: گزشتہ روز لاہور ائرپورٹ پر کرنے والے ملزموں کی پیشی کے موقع پرلاہور کی  خصوصی عدالت میں گھسنے کی کوشش کرنے والے دس مسلح افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

گذشتہ روز ائر پورٹ کے لاؤنج میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے زین اور ٹیکسی ڈرائیور اکرم کا پوسٹ مارٹم مکمل کر کے نعشیں ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق جاں بحق زین کے سر میں لگی گولی جبکہ ٹیکسی ڈرائیور اکرم چہرے پر گولی لگنے سے ہلاک ہوا۔

پولیس نے مقتول زین عرف نفیس کے چچا حفیظ کی مدعیت میں مقدمہ  بھی درج کر لیاہے۔  ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے اسرار بٹ، قیصر بٹ اور سجاد جٹ کی ایماء پر زین کو قتل کیاہے۔

ائرپورٹ پر فائرنگ کے ملزمان کو انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا تو اسلحہ سے لیس سات ملزموں نے خصوصی عدالت میں گھسنے کی کوشش کی ۔ پولیس نے ساتوں افراد کو گرفتار کر لیا، پارکنگ میں موجود انکے تین دیگرساتھی بھی دھر لئے گئے۔

پولیس ذرائع کا کہناہے کہ مسلح افراد مبینہ طور پر ائرپورٹ واقعہ کے ملزموں کو نشانہ بنانے آئے تھے ۔

یہ بھی پڑھیے: لاہور: ائرپورٹ کے لاؤنج میں فائرنگ، دو افراد جاں بحق

فائرنگ کے واقعے کے بعد ائرپورٹ پر سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے ،مسافروں کو تفصیلی چیکنگ جبکہ ائرپورٹ انتظامیہ اور عملے کو بھی متعلقہ پاسز دکھا کر ائرپورٹ میں داخلے کی اجازے دی جا رہی ہے۔


متعلقہ خبریں