کلبھوشن یادیو کیس کا فیصلہ 17 جولائی کو سنایا جائے گا

کلبھوشن یادیو کیس کا فیصلہ 17 جولائی کو سنایا جائے گا

فوٹو: فائل


اسلام آباد: عالمی عدالت نے بھارتی جاسوس کمانڈر کلبھوشن یادیو کے کیس کا محفوظ فیصلہ 17 جولائی کو سنانے کا اعلان کردیا ہے۔

فیصلہ فروری میں محفوظ کیا گیا تھا، عالمی عدالت کے صدر عبدالقوی احمد یوسف فیصلہ سنائیں گے۔

فیصلہ نیدرلینڈز کے وقت کے مطابق دن 3 بجے جبکہ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے سنایا جائے گا۔

پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ کیس بہتر طریقے سے لڑا، امید ہے فیصلہ حق میں آئے گا۔

مزید پڑھیں: عالمی عدالت میں کلبھوشن یادیو کیس،سماعت 18 فروری سے

کلبھوشن یادیو کو تین مارچ 2016 کو حساس اداروں نے بلوچستان کے علاقے ماشکیل سے گرفتار کیا تھا۔

فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے پاکستان آرمی ایکٹ کے تحت بھارتی جاسوس کا ٹرائل کیا اور سزائے موت سنائی۔

کلبھوشن نے گرفتاری کے بعد اپنے ویڈیو بیان میں اعتراف کیا تھا کہ اس نے 2003 میں انٹیلی جنس آپریشنز کا آغاز کیا اور چاہ بہار ایران میں کاروبار کا شروع کیا جہاں اس کی شناخت خفیہ تھی ۔

کلبھوشن یادیو نے 2003 اور 2004 میں کراچی کے دورے  کرنے کا اعتراف بھی کیا تھا۔


متعلقہ خبریں