سونے کی قیمت میں فی تولہ ایک ہزار روپے کمی

سونے کی فی تولہ قیمت

کراچی: امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی کے بعد ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھی گئی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق فی تولہ سونا ایک ہزار روپے سستا ہو کر 77 ہزار 200 روپے کا ہو گیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونا 858 روپے کمی سے 66 ہزار 186 روپے پر آ گیا۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا دو ڈالر کمی سے 1414 ڈالر کا ہو گیا۔

گزشتہ روز سونے کی قیمت میں فی تولہ 400 روپے اضافہ ہوا تھا۔

دوسری جانب عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف سے پاکستان کے لیے معاشی پیکج کی منظوری کے بعد امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں اضافے کا عمل جاری ہے۔

انٹربنک میں ڈالر ایک روپے 11 پیسے سستا ہو گیا اور 156 روپے 50 پیسے کے نرخ پر فروخت ہورہا ہے۔


متعلقہ خبریں