بے نامی اکاؤنٹس کے بعد بے نامی گاڑیاں منظر عام پر

فوٹو: فائل


سکھر: بے نامی اکاؤنٹس اور اثاثوں کے بعد بے نامی گاڑیاں بھی سامنے آ گئیں۔ غریب مزدور کے نام پر کروڑوں روپے مالیت کی گاڑیاں خریدے جانے کا انکشاف ہوا۔

ذرائع کے مطابق کھجور کے باغات میں کام کرنے والے خیرپور کے رہائشی محنت کش کے نام پر کروڑوں روپے مالیت کی 162 گاڑیاں خریدی گئیں اور یہ تمام گاڑیاں کراچی کے مختلف شورومز سے خریدی گئیں۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے 162 گاڑیوں کے مبینہ مالک محنت کش مزدور کو شوکاز نوٹس جاری کر دیے ہیں اور محنت کش نے تمام گاڑیوں سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا تاہم ایف بی آر حکام گاڑیوں کے اصل مالک کی تحقیقات کے لیے سرگرم ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں سابق صدر آصف علی زرداری کی 8 بے نامی جائیدادیں ضبط

گاڑیاں خریدنے والے شخص نے انتہائی مہارت کے ساتھ محنت کش کو استعمال کیا ہے جس کا محنت کش کو خود بھی علم نہیں ہے۔

دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان کے  معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری خاندان کی 8 بے نامی جائیدادیں ضبط کر لی گئی ہیں۔

نعیم الحق نے اپنے ٹویٹ پیغام میں ایک دستاویز بھی ٹیگ کی ہے جس میں ضبط کی گئی جائیدادوں کی تفصیلات درج ہیں۔

اس سے قبل ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے مستقبل سے کھیلنے والوں کا مستقبل تاریک ہوچکا ہے۔ مغلیہ شاہی خاندان کے خلاف علم بغاوت کا مطلب نئے پاکستان کے قافلے، نظریے اور قیادت پر اعتماد ہے۔


متعلقہ خبریں