قومی بچت اسکیموں پر شرح منافع میں اضافہ


اسلام آباد: قومی بچت اسکیموں پر شرح منافع میں اضافہ کردیا گیا۔

نیشنل سیونگ کے نوٹیفیکشن کے مطابق بہبود سیونگ سرٹیفیکٹ، نوٹیکشن پنشنرز اور شہدا فیملی کے سرٹیفیکٹس پر شرح منافع میں صفر اعشاریہ 48 فیصد کیا گیا ہے۔

اسی طرح ڈیفنس سیونگ سرٹیفیکٹ پر صفر اعشاریہ 54 فیصد جبکہ ریگولر انکم شرح منافع صفر اعشاریہ 96 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق اسپیشل سیونگ سرٹیفیکٹ پر شرح منافع ایک اعشاریہ 33 فیصد بڑھا دی گئی ہے۔

پنشن اور بہبود سرٹیفکیٹ کے لیے شرح منافع 14.76 فیصد جبکہ ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر شرح منافع 12.96 فیصد کردی گئی۔

نوٹیفیکیشن میں مزید کہا گیا کہ اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ پر شرح منافع 12.90 فیصد کردی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں