وزیر اعظم سے جنرل زبیر محمود حیات کی ملاقات

وزیر اعظم سے جنرل زبیر محمود حیات کی ملاقات

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے ملاقات کی۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی عمران خان سے ملاقات وزیر اعظم ہاؤس میں ہوئی۔ ملاقات میں مسلح افواج کے پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے مسلح افواج کے کردار کی تعریف کی اور کہا کہ پاک فوج اپنے ہر مشکل مرحلے میں کامیابی سے سرخرو ہوئی ہے۔

یکم جولائی کو پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی۔ جس میں ملکی سلامتی کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

اس سے قبل وزیراعظم سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 15 مئی کو بھی ملاقات کی تھی اور سیکیورٹی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔ یہ اہم ملاقات ایسے موقع پر ہوئی تھی جب حکومتی سطح پر اہم تبدیلیاں ہو رہی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں وزیراعظم کی پاک فوج کے سربراہ سے ملاقات

گزشتہ ماہ مجموعی طور پر وزیر اعظم سے آرمی چیف کی دو ملاقاتیں ہوئیں جس میں ملک کی سیکیورٹی سمیت ملک کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

گزشتہ روز پاک فوج کے سربراہ نے کور کمانڈر کانفرن سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک میں امن اور خوشحالی کی منزل تک جدوجہد جاری رہے گی۔

کانفرنس میں بھارت، افغانستان اور ایران سرحدوں پر علاقائی سیکیورٹی ماحول کے تناظر میں تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ کانفرنس میں کالعدم تنظیموں کے خلاف اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں