’رانا ثناءاللہ کی گرفتاری سے حکومت کا کوئی لینا دینا نہیں‘

اگر نیب کیسز میں رعایت دینی ہے تو اپوزیشن سے مکالمے کا کیا فائدہ؟ وزیر اعظم

فائل فوٹو


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما رانا ثناءاللہ کی گرفتاری سے حکومت کا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

انہوں نے یہ بات پارٹی ترجمانوں اور رہنماؤں کے اجلاس میں کہی۔ ذرائع کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ انتقام کی سیاست پی ٹی آئی کا نظریہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اب ادارے اور عدالتیں آزاد ہیں، جن لوگوں پر مقدمات ہیں عدالتوں میں صفائی دیں۔

عمران خان نے واضح کیا کہ بے نامی جائیدادیں رکھنے والوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی ہو گی۔

اس موقع پر بجٹ کے دوران حزب اختلاف کی تنقید کا بھرپور جواب دینے پر وزیر اعظم نے ترجمانوں کی تعریف کی۔

اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا جبکہ حزب اختلاف کے رہنماؤں کی گرفتاریوں کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر بھی مشاورت کی گئی۔

وزیر اعظم نے دورہ امریکہ سے متعلق بھی بات کی اور کہا کہ اس سے پاک امریکہ تعلقات اور خطہ کی صورتحال میں بہتری آئے گی۔


متعلقہ خبریں