سیاحت کے فروغ کے لیے پی آئی اے نے شاندار اعلان کر دیا

دوران پرواز کھانے کی فراہمی پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ

فوٹو: فائل


اسلام آباد: قومی ائر لائن نے ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے شاندار اعلان کر دیا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ائر لائن شندور میلے کے لیے خصوصی پرواز چلا رہی ہے۔ جس کا فیصلہ سیاحت کے فروغ اور شندور میلے میں شرکت کرنے والے شائقین کی سہولت کے لیے کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق شندور میلے کی وجہ سے مسافروں کی ضروریات کے پیش نظر اضافی پرواز چلائی جا رہی ہے جو جمعہ کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے چترال کے لیے روانہ ہو گی۔

واضح رہے کہ ہر سال منعقد ہونے والے شندور میلے میں ملک بھر کے علاوہ بیرون ملک سے بھی کثیر تعداد میں لوگ شریک ہوتے ہیں جبکہ شندور پولو کا میدان دنیا کا بلند ترین پولو میدان گردانا جاتا ہے اور سیاحوں کے لیے مقامی ڈانس اور خیموں میں رہائش پر کشش تصور ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں حکومت کا نئے سیاحتی زون قائم کرنے کا فیصلہ

ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ائر لائن کی جانب سے ہفتہ، جمعہ اور اتوار کو اسلام آباد سے چترال کے لیے دو پروازیں چلائی جاتی ہیں۔

رواں سال اپریل میں حکومت نے ملک میں نئے سیاحتی زون قائم کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیاحتی مقامات کی کمی نہیں۔ ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے بین الاقوامی ماڈلز سے مدد لی جائے گی۔

عمران خان نے تمام نئے سیاحتی مقامات سے متعلق ویب سائٹس بنانے کی بھی ہدایت کی تھی جہاں ان کے بارے میں مکمل تفصیلات موجود ہوں۔


متعلقہ خبریں