پاکستان کیخلاف بنگلہ دیش ٹاس جیت کر بیٹنگ کرے گا یا فیلڈنگ؟


لندن: پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان جمعے کو ورلڈ کپ کا ایک اور میچ کھیلا جائے گا اور شائقین کرکٹ اب بھی کسی معجزے کے ذریعے گرین شرٹس کی سیمی فائنل تک رسائی کی امید لگا بیٹھے ہیں۔

پاکستانی ٹیم کو میچ میں بنگلہ دیش کو کم از کم 316 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دینی ہے جس کے بعد ہی شاہین اگلے مرحلے تک رسائی حاصل کرسکیں گے۔

اگر بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلی بیٹنگ کرلی تو پاکستان کا سیمی فائنل کھیلنے کا خواب میچ شروع ہونے سے قبل ہی ٹوٹ جائے گا۔

یہاں کرکٹ کو چاہنے والے ہر شخص کے ذہن میں یہ سوال گردش کررہا ہے کہ اگر بنگلہ دیش ٹاس جیتا تو وہ بیٹنگ کرے گا یا فیلڈنگ؟

جب یہ سوال بنگلہ دیشی کوچ اسٹیو روڈز سے کیا گیا تو انہوں نے کوئی واضح جواب دینے سے گریز کیا۔

اسٹیو روڈز نے کہا ’یہ بہترین سوال ہے اور میں یہ سوال کرنے پر آپ کو شکر گزار ہوں لیکن میں یہ معلومات آپ کو اس لیے نہیں دے سکتا کیوں کہ محالف ٹیم کے کوچز بھی یہ معلومات حاصل کررہے ہوں گے۔‘

بنگلہ دیشی کوچ نے کہا کہ میں آپ کو یہ نہیں بتاسکتا کہ میری ٹیم ٹاس جیت کر کیا کرے گی یا کس حکمت عملی سے میچ کھیلے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے لیے یہ میچ جیتنا اہم ہے اور ہماری توجہ اس جانب مرکوز ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم پر 17 کروڑ عوام کا دباؤ ہے تاہم پاکستان پر ہم سے زیادہ دباؤ ہوگا کیوں کہ وہ ابھی بھی سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرسکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں