پنجاب کے 7 تعلیمی بورڈز کے چیئرمین تعینات

پنجاب کے 7 تعلیمی بورڈز کے چیئرمین تعینات

فوٹو: فائل


لاہور: پنجاب حکومت نے 7 تعلیمی بورڈز کے نئے چیئرمین تعینات کر دیے۔

راولپنڈی بورڈ کا چیئرمین ڈاکٹر غلام دستگیر اور بہاولپور بورڈ کا چیئرمین ڈاکٹر محمد مظہر کو لگایا گیا ہے جبکہ ڈاکٹر طیبہ شاہین کو فیصل آباد بورڈ کی چیئر پرسن تعینات کیا گیا ہے۔

ملتان بورڈ کی چیئرپرسن شمیم اختر کو تعینات کیا گیا اور ڈاکٹر طارق محمود کو گوجرانوالہ بورڈ کا چیئرمین لگایا گیا ہے۔ اسی طرح ڈیرہ غازی خان (ڈی جی خان) بورڈ کی چیئرپرسن کشور ناہید رانا ہوں گی۔

حافظ محمد شفیق کو ساہیوال بورڈ کا چیئرمین تعینات کیا گیا ہے، ان تمام تعیناتیوں کا نوٹیفکیشن محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے جاری کر دیے۔

دو روز قبل بلوچستان حکومت کی جانب سے صوبے کے 2 ہزار 500 گھوسٹ اساتذہ کو برطرف کر دیا گیا۔ جن کی تعیناتیوں کا ریکارڈ موجود نہیں تھا لیکن تنخواہیں جاری ہو رہی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں جنوبی پنجاب کے 10,800 اسکولوں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ

سیکرٹری تعلیم بلوچستان طیب لہڑی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ان اساتذہ کی وجہ سے محکمہ تعلیم کو بجٹ میں کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا اور حکومت اپنے پیسے واپس لینے کے لیےعدالت سے رجوع کرے گی۔

صوبائی سیکرٹری تعلیم نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ اب بھی سینکڑوں ایسے اساتذہ صوبے میں موجود ہیں جو کئی سالوں سےغیر حاضر ہونے کے باوجود افسران کی ملی بھگت سے تنخواہ وصول کر رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں