فلم ’سپر اسٹار‘ کے پہلے گانے کی سوشل میڈیا پر دھوم


فلم سپر اسٹار کا پہلا گانا ’بے کراں‘ ریلیز ہو گیا جس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔ گانے میں دو پریمیوں کی ایک دوسرے سے لازوال محبت کا اظہار کیا گیا ہے۔

مومنہ اینڈ درید فلمز اور ہم فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم سپر اسٹار کے پہلے گانے بے کراں کو ماہرہ خان اور بلال اشرف پر فلمایا گیا جبکہ اس کے بول شکیل سہیل نے تحریر کیے ہیں۔

فلم میں دونوں کی اداکاری نے علی سیٹھی اور زیب بنگش کی گائیگی کو چار چاند لگا دیے ہیں اور لازوال اداکاری کے جوہر دکھانے پر انہیں پاکستان فلم انڈسٹری کی بہترین جوڑی قرار دیا جا رہا ہے۔

فلم سپر اسٹار کے ڈائریکٹر احتشام الدین ہیں جبکہ اس کے مکالمے علی اور مصطفٰی آفریدی نے تحریر کیے۔ فلم کی موسیقی آذان سمیع خان نے ترتیب دی اور دیگر ستاروں میں ندیم بیگ، جاوید شیخ، مرینہ خان، عاصمہ عباس، سیفی حسن اور مانی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں ایک دن کی شادی، سیاحوں کے لیے انوکھی پیشکش

بے کراں گانے نے ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے اور سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس کا ہیش ٹیگ شیئر ہوتے ہی ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

ماہرہ خان نے بھی ہیش ٹیگ کی تشہیر کرتے ہوئے مداحوں کے سوالات کے جوابات دیے جنہوں نے گانے پر انہیں سراہا۔

ماہرہ خان نے اپنی کارکردگی کو ٹیم ورک کا نتیجہ قرار دیا۔ ہم فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم ’سپر اسٹار‘ عیدالاضحیٰ پرسِنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

 


متعلقہ خبریں