عالمی کپ میں پاکستان کا سفر جیت کے ساتھ اختتام پذیر


لارڈز: ورلڈکپ 2019 کے 43 ویں میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو  94 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی۔

لارڈز کے میدان میں کھیلے جانے والے اہم میچ میں بنگلہ دیش کی ٹیم پاکستان کی جانب سے دیئے گئے 316 رنز ہدف کے تعاقب میں 44 ویں اوور میں 221 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے میچ میں 35 رنز دے کر چھ وکٹیں حاصل کیں اور اس طرح وہ عالمی کپ مقابلوں میں پانچ وکٹیں حاصل کرنے والے سب سے کم عمرباؤلر بھی بن گئے۔

دوسری جانب بنگلہ دیش کی طرف سے شکیب الحسن 64 اور لیتھن داس 32 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

عالمی کپ میں اپنے نو میچز کھیلنے کے بعد قومی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر گیارہ پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر براجمان ہے، نیٹ رن ریٹ پاکستان سے بہتر ہونے کے سبب نیوزی لینڈ نے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے۔

اس سے قبل قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔

میچ سے ایک دن پہلے سرفراز احمد نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ وہ 500 رنز بنانے کی کوشش کریں گے تاہم قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن کپتان کے اس مشن کو مکمل کرنے میں سنجیدہ نہیں دکھائی دی۔

گرین شرٹس کی پہلی وکٹ ساتویں اوور میں 23 رنز پر گر گئی جب فخر زمان 31 گیندوں پر 13 رنز بنا کر محمد سیف الدین کا نشانہ بنے۔

یہ بھی پڑھیں: سرفراز بنگلہ دیش کے خلاف ’معجزے‘ کے منتظر

بنگلہ دیش پہلے بیٹنگ کرے گا فیلڈنگ؟

پہلی وکٹ جلد گرنے کے بعد بابر اعظم کریز پر آئے اور انہوں نے امام الحق کے ساتھ 157 رنز کی شراکت داری قائم کی، ایک موقع پر ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ بابر بڑی اننگز کھیلیں گے تاہم وہ 96 رنز بنا کر سیف الدین کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے۔

بابر کے آؤٹ ہونے کے بعد محمد حفیظ کریز پر آئے تاہم انہوں نے اپنی پچھلی غلطیوں سے سابق نا سیکھا اور وہ ایک بار پھر اسپنر کی گیند پر سویپ شاٹ مارتے ہوئے کیچ دے بیٹھے، انہوں نے 27 رنز کی اننگز کھیلی۔

اس دوران امام الحق کا بلا رنز اگلتا رہا اور انہوں سے 100 گیندوں پر سات چوکوں کی مدد سے اپنی سنچری مکمل کی تاہم وہ اگلی ہی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔

پاکستان کی جانب سے امام 100، بابر اعظم 96 اور عماد وسیم 43 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ بنگلہ دیش کی جانب سے مستفیض الرحمن نے پانچ جبکہ سیف الدین نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

 


متعلقہ خبریں