اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کی نیب لاہور میں پیشی

مریم اورنگزیب پر حملہ سیاسی مخالفین کی تربیت بتاتی ہے، شہباز شریف

فوٹو: فائل


لاہور :قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی  شہباز شریف نیب لاہور میں پیش ہوگئے ہیں۔ سابق وزیر اعلی کو 2 بجے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی تھی۔

قومی احتساب بیورو نے شہبا زشریف کو 2009 میں 11 کروڑ 22 لاکھ سے زائد کی رقوم کی فارن کرنسی میں وصولی کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

بیرون ملک اثاثہ جات اور اکائونٹس کے علاوہ گاڑیوں کی تفصیلات بھی فراہم کرنے کی ہدایات ہیں۔

سابق وزیراعلی پنجاب شہبازشریف ایک سال میں پانچ مرتبہ نیب میں حاضریاں لگا چکے ہیں آج وہ  چودہ فروری کو برطانیہ جانے کے بعد پہلی مرتبہ نیب کے پاس حاضری دینے آئے ۔

ایک سال سے نیب اور شہبازشریف خاندان کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے کبھی نیب دفتر تو کبھی احتساب عدلات تو کبھی نیب کی جانب سے گھر پر چھاپے مارے جاتے ہیں۔

پانچ اکتوبر دو ہزار اٹھارہ کو شہبازشریف طلبی پر نیب دفتر پہنچے تو تفتیش کے بعد نیب نے انہیں گرفتار کرلیاتھا۔  سابق وزیراعلیِ چونسٹھ دن جسمانی ریمانڈ پر نیب کے مہمان رہے۔

صاف پانی کیس کے بعد چودہ فروری کو شہبازشریف کی آشیانہ اقبال اسکینڈل میں بھی ضمانت منظوری ہوگئی تھی۔

سوا ماہ بعد نام ای سی ایل سے نکلا تو شہبازشریف دس اپریل کو لندن یاترا پر روانہ ہوگئےاور پھر  تیرہ مئی کو نیب نے شہبازشریف کو طلب کیا لیکن بیرون ملک ہونے کے باعث وہ پیش نہ ہوئے ۔

یہ بھی پڑھیے:احتساب عدالت میں شہباز شریف کا فواد حسن فواد کو دلاسہ

اپوزیشن لیڈرشہبازشریف کو اب ایک دفعہ پھر طلب کرلیا گیا ہے، دیکھنا یہ ہے کہ اس مرتبہ وہ نیب کے دفتر میں پیش ہوتے ہیں تو وہاں سے انکی واپسی ہوگی یا گرفتاری اس کا پتہ  آج اس وقت چلے گا جب وہ نیب میں پیش ہونگے۔

شہباز شریف نے گزشتہ روز ضمانت قبل از گرفتاری لئے بغیر نیب کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ کیا تھااور انہوں نےنیب میں پیشی  کے حوالے  سے  لیگل ٹیم سے مشاورت بھی کی ہے۔


متعلقہ خبریں