‘مجھے شک ہے رانا ثنا نے میرے والد کو قتل کرنےکی منصوبہ بندی کی‘

کس چیز کے مذاکرات؟ دفاعی تنصیبات کے حملہ آور کلبھوشن سے کم سزاوار نہیں، رانا ثنااللہ

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ(ن) کے گرفتار رہنما رانا ثنا اللہ پر سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے قتل کی منصوبہ بندی کا شک کیا جارہا ہے۔

سلمان تاثیر کی صاحب زادی سارہ تاثیر نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ ان کے والد کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی رانا ثنا اللہ نے کی۔

سارہ تاسیر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ایک ٹویٹ میں کہا کہ اگر میں اپنے والد کے قتل کیلیے منصوبہ بندی کا کسی پر شبہ کر سکتی ہوں تو وہ صرف رانا ثنا اللہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: منشیات اسمگلنگ کے الزام میں رانا ثنا گرفتار

منشیات اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار ن لیگی رہنما سے متعلق انہوں نے لکھا کہ رانا ثنا اللہ سے زیادہ پست آدمی کوئی نہیں، یہ دھوکے بازی سے لے کر قتل تک میں قانون سے بچتا رہا ہے۔

سابق گورنر پنجاب کی بیٹی نے کہا کہ اس گرفتاری پر وہ نہایت خوش ہیں، دھوکے باز اور قاتل رانا ثنا کئی دہائیوں تک قانون کو چکما دیتا رہا۔

یاد رہے کہ انسداد منشیات کی ٹیم نے یکم جولائی کو رانا ثنااللہ کو گرفتار کیا تھا اور عدالت نے ان کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ دے رکھا ہے۔

ن لیگی رہنما کی گرفتاری کے تین دن بعد وزیرمملکت برائے انسداد منشیات شہر یارخان  آفریدی نے کہا کہ رانا ثنا کیخلاف ہمارے پاس ثبوت موجود ہیں اور عدالت میں گواہ بھی پیش کیے جائیں گے۔

رانا ثنااللہ پر درج ایف آئی آر میں منشیات ایکٹ کی  9 سی، 15، 17 اور دیگر دفعات شامل ہیں۔ ایف آئی آر میں کہا گیا کہ مخبر کی اطلاع پر ن لیگی رہنما کو پکڑا گیا۔

اے این ایف کی طرف سے درج ایف آئی آر میں کہا گیاہے کہ رانا ثنااللہ کی گاڑی سے 15کلو ہیروئن سمیت 21کلو منشیات برآمد کی گئی ہیں۔


متعلقہ خبریں