مون سون ہواؤں کا سلسلہ ملک کے شمال مشرقی علاقوں میں داخل

ملک بھرمیں موسم خشک، سندھ میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان

فائل فوٹو


محکمہ موسمیات نے آئندہ چندروز کے دوران ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں تیزآندھی کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی ہے۔

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق ہلکی سے درمیانی شدت کی مون سون ہواؤں کا سلسلہ ملک کے شمال مشرقی علاقوں میں داخل ہو رہا ہےجبکہ اگلے ہفتے سے مون سون ہواؤں کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔

ہفتہ اور اتوار کےدوران مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن، اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزآندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اسی طرح سوموار سے جمعرات کے دوران اسلام آباد، بالائی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن)، کشمیر میں کہیں کہیں تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔

اس دوران ڈی جی خان ڈویژن، خیبر پختونخوا (مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ، بنوں، ڈی اٗئی خان ڈویژن) میں چند مقامات پر تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان بھی موجود ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم اور مرطوب رہیگا۔

تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزآندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور ڈویژن میں گردآلودہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دورانملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان کے بیشتر میدانی علاقوں اور سندھ میں شدید گرم رہا۔

تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، قلات،گوجرانوالہ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزآندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا کے علاقے  پٹن میں 14، کالام05، بالاکوٹ، بالائی دیر میں 01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ۔ اسی طرح  پنجاب کے علاقے  ناروال میں 12، جبکہ گلگت بلتستان کے علاقوں  بگروٹ میں 04 اور گلگت میں 01،ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ۔

بلوچستان کے ضلع  خضدار میں 02 ملی میٹر ریکارڈ  بارش کی گئی۔

یہ بھی پڑھیے:کہاں بارش؟ کہاں گرمی؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

آج ملک کے گرم ترین مقامات  میں سبی 48، بھکر47، سرگودھا، نورپورتھل، اوکاڑہ، بہاولنگر اور دادو میں درجہ حرارت46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں