اسٹاک مارکیٹ میں کساد بازاری کا راج

اسٹاک ایکسچینج مندی

فائل فوٹو


کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پورا ہفتہ کاروباری سرگرمیاں عروج پر رہنے کے باوجود آخری روز کساد بازاری دیکھی جا رہی ہے۔

جمعے کے روز جب مارکیٹ کھلی تو ہنڈرڈ انڈیکس 34 ہزار 570 پر ٹریڈ کرر رہا تھا اور خریداروں کی عدم موجودگی سے پہلے 60 منٹ میں 200 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

کاروباری حضرات جمعے کے روز شیئرز فروخت کرنے میں زیادہ دلچسپی لے رہے ہیں جس کے سبب انڈیکس مسلسل تنزلی کا شکار ہے۔

اسکرین شاٹ

وقفہ برائے نماز سے قبل اسٹاک مارکیٹ 322 پوائنٹس کی کمی سے 34247 پر آچکی تھی اور15,531,640 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 717,398,202 پاکستانی روپے رہی۔

اسکرین شاٹ

رواں ہفتے مجموعی طور پر مارکیٹ میں تیزی کا رحجان دیکھا گیا اور انڈیکس نے 34 ہزار کی حد عبور کی۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس 33901 پر تھا اور منگل کے روز کاروبار کا آغاز 33996 سے ہوا۔

ہفتے کے دوسرے روز مارکیٹ کا اختتام 34 ہزار 307 پر ہوا تھا۔ جمعرات کو مارکیٹ کا آغاز 34 ہزار 525 سے ہوا اور اختتام پر انڈیکس 34570 رہا۔

ڈالر کی قیمت

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں آج روپے کی قیمت 94 پیسے کم ہوئی اور ڈالر 156.56 سے بڑھ کر 157.50روپے کا ہوگیا۔

اییکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر50 پیسے مہنگا ہوا اور 157 سے بڑھ 157.50 روپے پر چلا گیا۔


متعلقہ خبریں