محمد علی سدپارہ نےدنیا کی نویں بڑی چوٹی نانگا پربت ایک بار پھر سر کرلی


پاکستان کے نامور کوہ پیما محمد علی سدپارہ نےدنیا کی نویں بڑی اور پاکستان کی دوسری بڑی چوٹی نانگا پربت 8125-M  ایک بار پھرسر کرلی ہے۔

سیکریٹری الپائن کلب آف پاکستان کرار حیدری نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا ہے کہ محمد علی سدپارہ  نے یہ کارنامہ پانچویں مرتبہ سر انجام دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ محمد علی سدپارہ پاکستان کے پہلے کوہ پیما ہیں جنہوں نے دنیا کی چودہ ، آٹھ ہزار میٹر بلند چوٹیوں میں سے سات چوٹیاں سر کر چکے ہیں۔

محمد علی سدپارہ کے ہمراہ 10 غیر ملکی کوہ پیماؤں نے بھی نانگا پربت کی چوٹی سر کی ہے۔

یاد رہے محمد علی سد پارہ  نے 17 مئی کو چین اور نیپال کے درمیان دنیا کی پانچویں بلندترین چوٹی مکالو پر قومی پرچم لہرایا جس کی بلندی 8485 میٹر ہے۔

مذکورہ چوٹی دنیا کے بلند ترین پہاڑ ماؤنٹ ایوریسٹ سے 19 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے اور اسے پہلی بار 1954 میں امریکی سیاحوں کے ایک گروپ نے سر کیا تھا۔

محمد علی سد پارہ  نے گزشتہ ماہ دنیا کی چوتھی بلند ترین چوٹی لہوسٹ کو سرکیا تھا جس کی اونچائی 8516 میٹر ہے۔

محمد علی سدپارہ کے ساتھ نانگا پربت کی چوٹی سرکرنے والی غیر ملکی خاتون کوہ پیما

انہیں پہلے پاکستانی ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے جس نے قاتل پہاڑ کے نام سے مشہور نانگا پربت کوسردیوں میں  سرکیا یہ کارنامہ علی سد پارا نے  2016 میں انجام دیا تھا۔

پاکستانی کوہ پیما اب تک کے ٹو(8611)، گاشیر برم ون(8080)، گاشیر برم ٹو(8034)، نانگا پربت(8126) اور بروڈ(8051) بھی سر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے:دنیا کی 7 بلند ترین چوٹیاں سر کرنے والا پہلا پاکستانی


متعلقہ خبریں