شام کے لیے خام تیل لے جانے والا آئل ٹینکر پکڑا گیا

شام کے لیے خام تیل لے جانے والا آئل ٹینکر پکڑا گیا

جبرالٹر: شام کے لیے خام تیل لے جانے والا آئل ٹینکر پکڑا گیا ۔ آئل ٹینکر کے متعلق شک ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس کے ذریعے شام میں تیل اسمگل کیا جا رہا تھا۔

عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق جبرالٹر کی مقامی حکومت کے سربراہ فابیان پیکارڈو کا کہنا ہے کہ ’گریس ون‘ نامی آئل ٹینکر کو جزیرہ نما آئبیریا میں روک دیا گیا ہے۔

عراق کے نام پر ’مشتبہ‘ ایرانی تیل لانے والا بحری جہاز روک دیا گیا

جبرالٹر کی مقامی حکومت کے سربراہ کا کہنا ہے کہ بحری جہاز یورپی یونین کی پابندیوں سے خود کو بچاتے ہوئے شام کی حکومت کو تیل فراہم کرنا چاہتا تھا۔

ایرانی حکومت نے برطانوی سفیر کو طلب کر کے اس عمل کو غیرقانونی قرار دیا اور کہا کہ انہیں اس ناقابل قبول حرکت پر شدید ترین اعتراضات ہیں۔

دستاویزات کے مطابق آئل ٹینکر کی ملکیت ہمسائیہ ملک عراق کی ہے تاہم ایرانی حکومت کا برطانوی سفیر کو طلبر کرنے کے بعد ٹینکر کی ملکیت کے بارے میں کوئی شبہ باقی نہیں رہا۔

یورپی یونین نے 2011 کے آخر میں شام کی حکومت کے خلاف اس قسم کی پابندیاں عائد کی تھیں۔

 


متعلقہ خبریں