افغانستان: مارٹل شیل کے حملے میں 4 عام شہری ہلاک 36زخمی

افغانستان: مارٹل شیل کے حملے میں 4 عام شہری ہلاک 36زخمی

فائل فوٹو


فریاب: افغانستان کے صوبے فریاب میں مارٹل شیل کے حملے سے چار عام شہری ہلاک اور 36 زخمی ہوگئے ہیں۔

افغانستان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے مقامی پولیس کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ صوبہ فریاب کے ضلع سب پوش میں طالبان کی طرف سے فائر کیا گیا مارٹل شیل شہری آبادی میں گرا ہے۔

پولیس کے ترجمان عبد الکریم یورش کا اپنے ابتدائی بیان میں کہنا تھا کہ متاثرین میں بچے بھی شامل ہیں۔

ایک اور اطلاع کے مطابق مارٹل شیل بازار میں گرا جس سے 40 افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

حملے کے بعد امدادی ٹیمیں اور سیکیورٹی فورسز جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہیں اور زخمیوں کو نزدیکی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کابل دھماکہ: 50 بچوں سمیت 65 افراد زخمی

فریاب میں آج صبح ہونے والے حملے کی ذمہ داری پولیس نے طالبان پر ڈالی ہے لیکن طالبان سمیت کسی بھی جنگجو تنظیم نے فی الحال اس بارے میں کوئی بیان نہیں دیا۔

 


متعلقہ خبریں