پاسپورٹ پر سفر کرنے والے ننھے گھوڑے شہریوں کی توجہ کا مرکز


کراچی:جانوروں سے محبت کرنے والے کراچی کےایک شہری نے چھوٹے قد کے منی ایچر گھوڑے بیلجئم سے منگوالئے۔ شہریوں کو ان کا چھوٹا قد اور دلکش ادائیں خوب بھاتی ہیں ۔ وہ ان کے ساتھ وقت گزارتے اور سیلفیاں بھی بنواتے ہیں ۔

چھوٹا قد، دلکش چال اور چلبلے انداز   کے حامل ننھے قد والے  منفرد نسل کے گھوڑے کراچی کے شہری علی پراچہ نے خصوصی طور پر بیلجئم سے منگوائے ہیں۔

ان ننھے مُنے گھوڑوں کے مالک علی پراچہ کا بتانا ہے کہ ان  گھوڑوں کی خوراک تو عام گھوڑوں کی طرح  ہی ہےلیکن چھوٹے قد اور دلکش اداؤں کی وجہ سے یہ بچوں اور بڑوں دونوں کو بہت اچھے لگتے ہیں۔

کراچی میں موجود ان ننھے مُنے گھوڑوں کے مالک علی پراچہ نے ہم نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ یہ دنیا میں پائے جانے والے  سب سے پستہ قد گھوڑے ہیں جو ایوریج قد کے انسان کے گھٹنوں تک آتے ہیں۔  شہری انہیں دیکھنے کے لیے روزانہ بڑی تعداد میں شام کے وقت ان کے ہاں آتے ہیں ۔ ان کے ساتھ  سیلفیاں بھی بنواتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: کیا پودے تکلیف محسوس کرتے ہیں؟

علی پراچہ کے مطابق منی ایچر گھوڑوں کا قد تین فٹ سے زیادہ نہیں ہوتا۔ اور بین الاقوامی سفر کے لئے انسانوں کی طرح ان کا بھی پاسپورٹ بنوایا جاتا ہے۔


متعلقہ خبریں