پنجاب کابینہ : فیاض الحسن چوہان کو دوبارہ شامل کرنے کا فیصلہ

پنجاب کے وزیر فیاض الحسن چوہان کا قبل از وقت انتخابات کا دعویٰ

فوٹو: فائل


لاہور : وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلے کے تحت سابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کو دوباہ کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔

وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان سے استعفی لے لیا گیا

ہم نیوز کو انتہائی ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے فیصلے کے تحت فیاض الحسن چوہان آج شام (بروز جمعہ) پانچ بجے گورنر ہاؤس میں اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

پنجاب کے قائم مقام گورنر چودھری پرویز الٰہی نئے صوبائی وزیر سے ان کے منصب کا حلف لیں گے۔

پنجاب کابینہ میں ردو بدل: وزیراعظم نے وزیراعلیٰ کو طلب کرلیا

پنجاب میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت قائم ہونے کے بعد وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے اپنی جو پہلی کابینہ تشکیل دی تھی اس میں فیاض الحسن چوہان شامل تھے لیکن وہ ایک سے زائد مرتبہ اپنے بعض بیانات کی وجہ سے متنازعہ ہوئے تھے۔

ایسے ہی ایک متنازعہ بیان کے بعد انہیں کابینہ سے علیحدہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس پر انہوں نے ازخود پارٹی قیادت کے ’ان کہے‘ فیصلے کو سمجھتے ہوئے اپنا استعفیٰ پیش کردیا تھا۔

فیاض الحسن چوہان کا خود پر جادو ہونے کا دعویٰ

ہم نیوز کے مطابق گورنر ہاؤس میں منعقد ہونے والی تقریب حلف برداری میں وزیراعلیٰ، صوبائی وزرا  اور دیگر اعلیٰ حکام شرکت کریں گے۔

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے برسر اقتدار آنے کے بعد بعض وزرا کو وفاقی کابینہ سے مختلف وجوہات کی بنا پر علیحدہ کیا اور پا پھروہ خود مستعفی ہوئے مگر بعد میں ان کی اکثریت دوبارہ کابینہ کا حصہ بن گئی ہے۔


متعلقہ خبریں