ایوبیہ: مقامی لوگوں نے چیتے کا زخمی بچہ پکڑ لیا


مری :ایوبیہ کے نواحی علاقے ملکوٹ میں مقامی لوگوں نے آج صبح سویرے چیتے کا ایک بچہ زخمی حالت میں  پکڑ لیاہے۔

چیتے کے بچے کو ایک کمرے کی ونڈو کے ساتھ رسی سے باندھ کر رکھا گیاہے ۔ علاقے کے لوگ بڑی تعداد میں پکڑے گئے چیتے کے بچے کو دیکھنے آرہے ہیں اوراس کے ساتھ تصاویر اور سیلفیاں بھی بنوا رہے ہیں۔

مری سے ہم نیوز کےنمائندہ عثمان علی کے مطابق مقامی افراد نے  ادارہ برائے تحفظ جنگلی حیات (وائلڈ لائف) کو اطلاع دے دی  ہے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ادارہ برائے تحفظ جنگلی حیات کی  ٹیم کے پہنچنے پر پکڑا گیا چیتے کا بچہ انکے حوالے کر دیا جائے گا۔

 


متعلقہ خبریں