امریکہ کے مشیر قومی سلامتی جان بولٹن کو ’شاندار خبر‘ کیا ملی؟

امریکہ کے مشیر قومی سلامتی جان بولٹن کو ’شاندار خبر‘ کیا ملی؟

واشنگٹن: امریکہ کی قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے خام تیل لے کر شام جانے والے بحری جہاز (آئل ٹینکر) کو تحویل میں لیے جانے کے اقدام کو ’شاندار خبر‘ قرار دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں جان بولٹن نے کہا ہے کہ امریکہ اپنے حلیفوں کے ساتھ مل کر شام اور ایران کی حکومتوں کو غیر قانونی تجارت سے فوائد اٹھانے سے روکے گا اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

مبینہ طور پر ایران سے شام کے لیے خام تیل لے کر جانے والے بحری جہاز کو برطانوی حکام نے تحویل میں لیا ہے۔

خبررساں ادارے کے مطابق اسپین کے وزیر خارجہ جوزف پوریل نے گزشتہ روز بتایا تھا کہ ایران کے تیل بردار جہاز کا راستہ روکنے کے لیے امریکہ نے کہا تھا کیونکہ اس بات کے شبہات موجود تھے کہ شام پر عائد پابندیوں کے باوجود بحری جہاز شام خام تیل لے کر جارہا تھا۔

شام کے لیے خام تیل لے جانے والا آئل ٹینکر پکڑا گیا

حکام نے اسپین کے جنوب میں آئل ٹینکر کو اُس وقت پکڑا تھا جب وہ برطانیہ کے زیر انتظام جبرالٹر سے محض چند کلو میٹر دور تھا۔

جبرالٹر کے حکام اپنے پانی کو برطانیہ کے علاقائی پانی کا حصہ شمار کرتے ہیں جب کہ اسپین اس دعوے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے علاقے کی خودمختاری کا مطالبہ کرتا آیا ہے۔


متعلقہ خبریں