ارجنٹینا پارک کی زمین پر پولی کلینک کی توسیع غیرقانونی قرار

اسلام آباد کے اسپتالوں میں ہائی الرٹ: اسٹاف کے شہر سے باہر جانے پر پابندی عائد

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ارجنٹینا پارک کی زمین پر پولی کلینک کی توسیع غیرقانونی قرار دیدی ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے محفوظ فیصلہ سنادیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کی طرف سے کیے گئے فیصلے میں کہا گیاہے کہ ارجنٹینا پارک کا پولی کلینک کی توسیع کے لیے استعمال غیر قانونی ہے۔ وفاقی حکومت ارجنٹینا پارک کواصلی شکل میں بحال کرے۔

عدالت نے کہا ہے کہ پارک کی جگہ اسپتال بنانا 1960 کے آرڈیننس اور 1997 کے ایکٹ کی خلاف ورزی ہے۔اتھارٹی ایسے فیصلوں سے قبل ٹاون پلاننگ کو مدنظر رکھے۔

فیصلے میں مزید کہا گیاہے کہ ارجنٹینا پارک کو اسپتال اور نہ ہی کسی اور مقصد کے لیے استعمال کیاجاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد: پولی کلینک اسپتال میں سہولیات اور عملے کا فقدان

ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ  1967 میں جب شہر آباد ہوا تو آبادی ہزاروں میں تھی۔وقت کے ساتھ نئے اسپتال تعمیر نہیں کئے گئے اور اسی اسپتال کی توسیع کی جا رہی ہے۔ ستم ظریفی تو یہ ہے کہ اسلام آباد کے ماسٹر پلان کی تباہی میں سی ڈی اے کا اپنا اہم کردار ہے۔


متعلقہ خبریں