تھرمل پاور اسٹیشن گڈو کے 5 یونٹ فنی خرابی کے باعث ٹرپ کرگئے 


تھرمل پاوراسٹیشن گڈو کے 5 یونٹ فنی خرابی کے باعث ٹرپ کرگئے  ہیں جس کے باعث 400 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ سے نکل گئی تھی ،صوبہ سندھ  اورپنجاب کے متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل  ہوگئی ہے ۔ یونٹس کی بحالی کا کام جاری ہے۔

گڈو تھرمل پاور اسٹیشن میں فنی خرابی کے باعث 5یونٹ آج صبح ٹرپ کرگئے جس کے باعث  400 میگاواٹ بجلی سسٹم سے نکل گئی یونٹ ٹرپ ہونے کیوجہ سے دادو،شکارپور،سکھر ،لاڑکانہ،جیکب آباد ،ملتان ،بہاولپور، سمیت متعدد وعلاقوں میں بجلی کی فراہی معطل ہوگئی۔

واپڈا حکام کا کہنا ہے کہ500 کے وی گرڈ اسٹیشن کی ہائی ٹرانسمیشن ملتان 1,2,3 اور دادو 1،2 کی لائینیں ٹرپ ہونے کی وجہ سے یونٹ ٹرپ ہوئے ہیں ۔

حکام کے مطابق ایمرجنسی بنیادوں پر مرمتی کام جاری ہے  کچھ دیر تک یونٹ بحال کردئے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیے:نیشنل گرڈ میں ٹرپنگ: سندھ کے متعدد علاقے بجلی سے محروم


متعلقہ خبریں