متنازع امریکی ریپر سعودی عرب میں فن کا مظاہرہ کریں گی


جدہ: معروف امریکی ریپر نکی میناج رواں ماہ سعودی عرب میں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گی۔

جدہ سیزن کی انتظامیہ کے مطابق نکی مناج جن کا اصلی نام اونیکا تانیہ مراج ہے، 18 جولائی کو فیسٹیول میں شرکت کریں گی۔

کنسرٹ میں سعودی قوانین کا خیال رکھتے ہوئے شراب اور منشیات کا استعمال ممنوع قرار دیا گیا ہے۔

اس میں صرف 16 سال یا اس سے بڑی عمر کے افراد شرکت کرسکیں گے اور کنسرٹ کا انعقاد کنگ عبداللہ اسپورٹس اسٹیڈیم میں ہوگا۔

سعودی حکام نے بین الاقوامی سیاحوں کو جلد ویزہ جاری کرنے کا وعدہ بھی کر رکھا ہے۔

نکی میناج کے علاوہ کنسرٹ میں برطانوی موسیقار لائم پین اور امریکی ڈی جے اسٹیو اوکی بھی پرفارم کریں گے۔

جدہ سیزن کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پین اور اوکی کا اعلان ان کی تصاویر کے ساتھ کیا گیا جبکہ میناج کا صرف نام ہی دکھایا گیا۔

تاہم بدھ کے روز ہونے والی ایک پریس کانفرنس کے دوران ان کی تصویر دکھائی گئی تھی۔

نکی میناج نازیبا لباس اور اپنے گانوں میں ناشائستہ الفاظ کے باعث شہرت رکھتی ہیں۔

اپنے گانوں، لباس اور نازیبا الفاظ کے باعث وہ وہ امریکہ میں بھی متنازع شخصیت سمجھی جاتی ہیں۔


متعلقہ خبریں