شہباز شریف کی نیب میں پیشی کی اندرونی کہانی

فوٹو: فائل


لاہور: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی قومی احتساب بیورو (نیب) میں پیشی کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ نیب ٹیم نے شہباز شریف سے ڈیرھ گھنٹے تک تحقیقات کیں۔

نیب نے قائد حزب اختلاف سے سوال کیا کہ بیرون ملک جائیدادیں اور غیر ملکی اکاؤنٹس کب کھلوائے۔

شہباز شریف نے جواب دیا کہ تمام ملکی و غیر ملکی اثاثہ جات الیکشن کمیشن اور ایف بی آر کو گوشوارے میں جمع کرواچکا ہوں۔

مزید پڑھیں: اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کی نیب لاہور میں پیشی

نیب حکام نے سوال کیا کہ میاں شریف سے وراثت میں کونسی جائیدادیں اور کاروبار ملا اور شئیر کا حصہ کتنا ہے۔

جواب میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وراثت سے ملنے والی جائیداد اور کاروبار کی تفصیلات زبانی یاد نہیں، کاروباری معاملات سلمان شہباز دیکھتا ہے۔

بیگمات کو دیے جانے والے قیمتی تحائف، گھر اور گاڑی کے ذرائع آمدن سے متعلق سوال پر قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ تمام تحفہ و تحائف کی ادائیگیاں قانونی طور پر کیں اور ریکارڈ پہلے سے جمع کرواچکا ہوں۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ نیب تحقیقاتی ٹیم نے شہباز شریف کے جوابات سے مطمئن نہ ہونے پر سوالنامہ تھمادیا۔


متعلقہ خبریں