مہوش حیات نے’’ بوتل کیپ چیلنج ‘‘ پورا کر لیا


سوشل میڈیا پر ہالی ووڈ کے معروف فنکار جیسن سٹیتھم کی جانب سے شروع کئے گئے ’بوتل کیپ چیلنج‘ کو پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے بھی کر دکھایا۔

مہوش حیات نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کیسے انہوں نے کامیابی سے لات مار کر بوتل کا ڈھکنا کھولا۔

ہالی ووڈ، بالی ووڈ، سماجی شخصیات کے علاوہ بچے، اور ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکنے والے لوگ  اس چیلنج کو پورا کرنے کی خاطر ویڈیوز بنا کر ٹوئٹر ڈال رہے ہیں اور یہ چلینج اس وقت ٹاپ ٹرینڈ بھی بنا ہوا ہے۔

آئی پی مین نامی مشہور فلم کے ہیرو ڈونی ین نے آنکھوں پر پٹی باندھ کر اس چیلنج کو پورا کرتے ہوئے مزید دلچسپ بنا دیا ہے۔

جہاں کچھ لوگ اس چیلنج کو سنجیدگی سے پورا کر رہے ہیں وہیں اس کا خوب مزاق بھی بنایا جا رہا ہے۔

ٹوئٹر پر ایک خاتون صارف نے چپل مار کر بوتل کا ڈھکنا کھولا۔

ایک صارف نے بیٹھے بیٹھے غلیل کے ذریعے بوتل کا ڈھکنا کھول کر اس چیلنج میں اپنا حصہ ڈالا۔


متعلقہ خبریں