شاہین شاہ آفریدی نے ریکارڈز کا انبار لگادیا


لندن: پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں چھ وکٹیں حاصل کرکے کئی ریکارڈز اپنے نام کرلیے۔

نوجوان گیند باز ورلڈ کپ میں پانچ یا اس سے زائد وکٹیں لینے والے کم عمر ترین بولر بن گئے۔

شاہین آفریدی نے ورلڈ کپ میں 16 وکٹیں حاصل کیں جو کہ کسی بھی نوعمر (teenager) کی جانب سے ورلڈ کپ مقابلوں میں سب سے زیادہ وکٹیں ہیں۔

اس کے علاوہ شاہین آفریدی نے اپنی چھ وکٹیں 35 رنز کے عوض حاصل کیں۔ یہ کسی بھی پاکستانی گیند باز کے ورلڈ کپ میچز میں بہترین فیگرز ہیں۔

شاہین کی شاندار بولنگ کی بدولت پاکستان نے بنگلہ دیش کو 94 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دی تاہم گرین شرٹس کا سیمی فائنل کھیلنے کا خواب پورا نہ ہوسکا۔

نیوزی لینڈ نے سیمی فائنل مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے جس کے بھی گیارہ ہی پوائنٹس ہیں تاہم بہتر رن ریٹ کی بنیاد پر کیویز اگلے مرحلے میں پہنچے۔


متعلقہ خبریں