شعیب ملک کا 20 سالہ کریئر اختتام کو پہنچا


شعیب  ملک نے ورلڈ کپ 2019ء میں  تین میچ کھیلے اور انگلینڈ، آسٹریلیا اور بھارت کے خلاف انتہائی اہم میچز میں صرف آٹھ رنز بنائے جس میں دو بار وہ صفر پر بھی آؤٹ ہوئے۔

انہوں نے کریئر کا آخری میچ بھارت کے خلاف کھیلا جس میں وہ بنا کھاتہ کھولے ہی پویلین لوٹ گئے۔

شعیب ملک نے 20 سالہ کریئر میں نو سنچریاں اور 44 نصف سنچریاں اسکور کیں۔

انہوں نے 287 ایک روزہ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی اور سات ہزار 534 رنز بنائے اور 158 وکٹیں اپنے نام کیں۔

آل راؤنڈر کا ایک روزہ کریئر کا بہترین انفرادی اسکور 143رنز ہے، جو انہوں نے بھارت کے خلاف 2004ء میں کولمبو میں بنایا تھا۔

شعیب ملک کو مستقبل میں پاکستانی ٹی 20 ٹیم میں بھی شامل کیے جانے کے امکانات کم ہیں۔

بنگلہ دیش کے خلاف میچ کے اختتام پر کھلاڑیوں کی جانب سے شعیب ملک کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

تمام کھلاڑیوں کی جانب سے آل راؤںڈر کو داد دی گئی جبکہ اسٹیڈیم بھی شعیب ملک کے حق میں نعروں سے گونج اٹھا۔


متعلقہ خبریں