ایشیائی ترقیاتی بنک کراچی کے ریڈ لائن بس منصوبے کیلئے23کروڑ 50 لاکھ ڈالر دیگا

پاکستان: ایشیائی ترقیاتی بینک 40 ارب کے فنڈز فراہم کرے گا

شہر قائد کے باسیوں کے لئے خوشخبری ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بنک (اے ڈی بی)ریڈ لائن  بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبہ کے لئےسندھ حکومت کو تئیس کروڑ پچاس لاکھ ڈالر کا قرضہ دے گا۔

ایشیائی ترقیاتی بینک نے ریڈ لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبہ کے لئےسندھ حکومت کی درخواست پر  قرضے کی منظوری دے دی ہے۔

اے ڈی بی 26 کلو میٹر طویل ریڈ لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے کے لئے 23 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا قرضہ دے گا جس کی واپسی انیس سال میں ہوگی۔

ہم نیوز کو حاصل تفصیلات کے مطابق بس کا ڈیزائن فرانس کی تعمیراتی کمپنی کے تعاون سے بنایا جائے گا، منصوبے میں شامل تمام لائنز کے لئے ماحول دوست بائیو گیس بسیں متعارف کرائی جائیں گی۔

ریڈ لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ  کا روٹ ماڈل کالونی سے براستہ شاہراہ فیصل  نمائش چورنگی تک ہے۔

ریڈلائن بس منصوبے کے پہلے مرحلے میں 10 کروڑ ڈالر کی لاگت سے چھ لین پر مشتمل کوریڈور تعمیر کیا جائے گا ۔ 26 کلو میٹر طویل روٹ پر 29 بس اسٹیشن اور پارکنگ ایریا بھی تعمیر ہوں گے۔

ریڈ لائن منصوبے کی تکمیل سے یومیہ تین لاکھ مسافر فائدہ اٹھا سکیں گے۔بی آر ٹی منصوبے میں شامل تمام لائنز کے لئے ماحول دوست بائیو گیس سے چلنے والی بسیں متعارف کرائی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیے:سندھ حکومت کا ایک بار پھر کراچی میں1ہزار بسیں چلانے کا اعلان


متعلقہ خبریں