ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں تیزآندھی کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

Karachi Rain

محکمہ موسمیات نے آئندہ چندروز کے دوران ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں تیزآندھی کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق ہلکی سے درمیانی شدت کی مون سون ہواؤں کا سلسلہ ملک کے شمال مشرقی علاقوں میں داخل ہو رہا ہےجبکہ اگلے ہفتے سے مون سون ہواؤں کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔

ہفتہ اور اتوار کےدوران مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

۔سوموار سے جمعرات کے دوران اسلام آباد، بالائی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن)، کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواوٗں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔

اس دوران ڈی جی خان ڈویژن، خیبر پختونخوا (مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ، بنوں، ڈی اٗئی خان ڈویژن) میں چند مقامات پر تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران  ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم اور مرطوب رہیگاتاہم شمال مشرقی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن)، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں تیزآندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا، فیصل آباد، سرگودھا، ڈی جی خان ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزآندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش جبکہ ملتان اور بہاولپور ڈویژن میں گردآلودہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم گوجرانوالہ، لاہور، راولپنڈی، مالاکنڈ ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پر تیزآندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش پنجاب کے ضلع  گجرات میں 70، سیالکوٹ (ائیرپورٹ40، سٹی24)، ناروال25، جہلم20، گجرانوالہ05، قصور04، لاہور (ائیرپورٹ06، سٹی04)، منگلا03 اور منڈی بہاوالدین میں 02 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

کشمیر کے علاقے کوٹلی میں 35 ،خیبرپختونخواکے علاقوں  دیر میں02 اور سندھ کے دارالحکومت  کراچی میں01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیے: مون سون ہواؤں کا سلسلہ ملک کے شمال مشرقی علاقوں میں داخل

آج گرم ترین مقامات  میں سبی، دادو47، جیکب آباد، روہڑی، لاڑکانہ، شہیدبینظیرآباد، سکھر، بہاولنگراور دالبندین کا درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں