غربت سے خوشحالی کا سفر تیزی سے طے کریں گے، عثمان بزدار

فوٹو: فائل


وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے  امداد باہمی کے عالمی دن کے موقع پر خصوصی پیغام میں کہاہے کہ امداد باہمی کا تصور سب سے پہلے 14 سو سال قبل دین اسلام نے مواخات مدینہ کے ذریعے پیش کیا۔

سردار عثمان بزدار کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ مہاجر اور انصار نے امداد باہمی کی قابل تقلید مثال پیش کی جو قیامت تک مشعل راہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اس عزم کا اعادہ کرنا ہے کہ ہم کوآپریٹو اداروں کو تحریک امداد باہمی کی اصل روح کے مطابق چلائیں گے۔مواخات مدینہ کو مدنظر رکھتے ہوئے کوآپریٹو اداروں کو امداد باہمی کے زریں اصولوں کے مطابق کام کر نا چاہیئے۔

سردار عثمان احمد خان بزدار نے کہا کہ پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ کوآپریٹو سوسائٹیز کے ممبران میں آسان شرائط پر اربوں روپے کے زرعی قرضے تقسیم کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت امداد باہمی کی تحریک کے ذریعے کاشتکاروں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی کے لوگوں کومعاشی آسانی پیدا کرنے کیلئے کوشاں ہے۔صوبہ پنجاب کے 13 بارانی اضلاع میں کوآپریٹو سوسائٹیز کے ممبران کو بلاسود ٹریکٹرز فراہم کیے جارہے ہیں۔

وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ کوآپریٹوز کے تحت چلنے والے زرعی، ہاؤسنگ اور صنعتی شعبہ سے متعلقہ اداروں میں انقلابی تبدیلیاں لائی جا رہی ہیں۔ پی ٹی آئی کی حکومت امداد باہمی کی تحریک کو ہر شعبہ ہائے زندگی کیلئے مفید بنانے کیلئے سرگرم عمل ہے۔

سردار عثمان بزدار نے کہا کہ نئے پاکستان میں غربت، ناانصافی اور ظلم مٹ جائے گاکیونکہ ہم محروم طبقات کو غربت کی گہرائیوں سے نکالیں گے۔ پنجاب احساس پروگرام غربت مٹانے میں معاون ثابت ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے: عمران خان کا بےنامی جائیداد کی نشاندہی کرنے پر 10 فیصد دینے کا اعلان

انہوں نے کہا کہ ماضی میں قوم کے اثاثے گھٹتے اور حکمرانوں کے اثاثے بڑھتے رہے۔غربت سے خوشحالی کا سفر تیزی سے طے کریں گے۔


متعلقہ خبریں