قبائلی اضلاع میں صوبائی اسملبی کے انتخابات:بیلٹ پپیرز کی چھپائی شروع


صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی اضلاع (سابقہ فاٹا)  میں صوبائی اسملبی کے انتخابات  کے لیے بیلٹ پپیرز کی چھپائی کا عمل شروع کردیاگیاہے۔    سولہ صوبائی اسمبلی کی نشتوں پرانتخابات کے لیے 28 لاکھ بیلٹ پپیرز چھاپے جائیں گے۔

الیکشن کمیشن ذرائع کا کہناہے کہ بیلٹ پپیرز کی چھپائی کا عمل تین سے چار روز میں مکمل ہوجائیگا۔ بیلٹ پپیرز کی چھپائی کے دوران پرٹننگ پریس پر پاک فوج کے جوان تعینات ہوں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابات کے لیے قبائلی اضلاع میں 1 ہزار 943 پولنگ اسٹیشن قائم ہوں گےجہاں پر 26 لاکھ سے زائد ووٹراپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق تمام پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر 18 سے 21 جولائی تک پاک فوج کے جوان تعینات ہوں گے۔ پاک فوج کے جوان انتخابی عملے کی تربیت گاہوں کی بھی حفاظت کریں گے۔

16 قبائلی نشستوں پر الیکشن میں انٹرنیٹ نہ ہونے سے آر ٹی ایس سسٹم استعمال نہیں کیا جائے گااورنتائج کے لیے پرانا طریقہ استعمال کیا جائے گا۔

خیبر پختونخوا حکومت کی درخواست پر سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر الیکشن کمیشن نے قبائلی اضلاع میں 2 جولائی کو ہونے والے انتخابات20 جولائی تک موخر کیے تھے۔

یہ بھی پڑھیے: قبائلی اضلاع میں انتخابات کی سیکیورٹی پاک فوج کے سپرد


متعلقہ خبریں