پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس اصلت کی سعودی بندرگاہ آمد


پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس اصلت نے سعودی عرب کی بندرگاہ جدّہ کا دورہ کیاہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق جدّہ بندرگاہ آمد پر رائل سعودی نیول فورسز کے نمائندگان نے پاک بحریہ کے جہاز کا پر تپاک استقبال کیا۔

کمانڈنگ آفیسر پی این ایس اصلت نے رائل سعودی نیول فورسزکے ویسٹرن فلیٹ کمانڈر اور دیگر آفیسرز سے ملاقاتیں کیں ۔ ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور بشمول دونوں ممالک کے مابین بحری اشتراک پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک نیوی کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ دورے کے دوران آفیسرز اور جوانوں کے لئے مشترکہ تربیتی سرگرمیوں کا انعقاد بھی کیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیے: پاک بحریہ کے جہازوں کا ایرانی بندرگاہ کا دورہ

دورے کے اختتام پرپی این ایس اصلت نے بحیرہ عرب میں ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرول کا دوبارہ آغاز کردیا ہے۔ پاک بحریہ کے جہاز کا یہ دورہ دونوں ممالک کی بحری افواج کے مابین تعلقات کے فروغ کا باعث بنے گا۔


متعلقہ خبریں