آل راؤنڈر شعیب ملک کا انٹرنیشنل کرکٹ کا سفر


پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک کا ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کا سفر اختتام پذیر ہوگیا۔ شعیب ملک نے اعلان کر رکھا تھا کہ ورلڈکپ کے بعد وہ ون ڈے فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ لے لیںگے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آلراونڈر شعیب ملک نے بیس برس کے بعد ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہاہے۔ ورلڈ کپ دو ہزار انیس میں سینئر آلراونڈر کی خراب کارکردگی کے باعث ان کو ٹیم سے ڈراپ کیا گیا۔ شعیب ملک ان بد نصیب کھلاڑیوں میں سے ہیں جن کو ٹیم کی طرف سے فئیر ویل نہیں دیا گیا۔

شعیب ملک نے انیس سو ننانوے میں ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنا پہلا میچ کھیلا تھا۔

پاکستانی آلراؤنڈر شعیب ملک کو دو ہزار سات کے ورلڈ کپ کے بعد پاکستانی ٹیم کا کپتان مقررکیا گیا تھااوروہ دو ہزار نو تک کپتانی کے فرائض سر انجام دیتے رہے۔

شعیب ملک نے دو ستاسی ون ڈے میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ مایہ ناز آل راؤنڈر نے ون ڈے میں9 سنچریوں کے ساتھ  سات ہزار پانچ سو چونتیس رنز بنائے اور ایک سو اٹھاون وکٹیں  بھی حاصل کیں۔

یہ بھی پڑھیے: شعیب ملک کا 20 سالہ کریئر اختتام کو پہنچا

دو ہزار ایک میں شعیب ملک نے اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کیا،دو ہزار پندرہ میں شعیب نے ٹیسٹ کرکٹ کو بھی خیر باد کہہ دیاتھا۔ شعیب ملک نے پینتیس ٹیسٹ میچوں میں اٹھارہ سو اٹھانوے رنز بنائے اور بتیس وکٹیں حاصل کیں۔

شعیب ملک کے ٹی ٹوینٹی کیریئر پر نظر ڈالیں تو سابق کپتان نے ایک سو گیارہ میچوں میں دو ہزار دو تریسٹھ اسکور کیے ساتھ ہی ساتھ اٹھائیسں وکٹیں بھی حاصل کیں۔


متعلقہ خبریں