بلاول بھٹو کا دورہ خیبر پختونخوا،نظرانداز کیے جانے پر ارباب فیملی ناراض


پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کے  دورہ خیبرپختونخوا کے دوران  نظرانداز ہونے پرپشاورکی ارباب فیملی ناراض ہوگئی ہے۔

ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا ہے کہ سابق وفاقی وزیرارباب عالمگیر اور ان کی اہلیہ عاصمہ ارباب عالمگیر بلاول بھٹوزرداری کی تقاریب میں شرکت سے گریز کررہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی پارٹی کے اندرونی اختلافات ختم کرنے میں  ناکام ہوگئے ہیں۔ انہوں نے  ارباب عالمگیر کی رہائش گاہ کا دورہ کرکے انہیں منانےکی کوشش بھی کی ہے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ارباب عالمگیر ضلع مہمند جلسہ میں اسٹیج پر مناسب جگہ نہ ملنے پرناراض ہوگئے تھے۔ ارباب فیملی اور پارٹی کی صوبائی قیادت کے درمیان پہلے سے اختلافات چلے آرہے ہیں۔

سیکریٹری اطلاعات پیپلزپارٹی خیبرپختونخوا گوہر انقلابی سے ہم نیوز کی طرف سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ بلاول بھٹوزرداری  کی تمام تقاریب میں ارباب فیملی کو دعوت دی گئی تھی۔

گوہر انقلابی  نے کہا کہ شرکت کرنا یا نہ کرنا پارٹی رہنماؤں کی صوابدید ہے۔

یہ بھی پڑھیے: نئے پاکستان کے نام پر سارے حقوق چھینے جا رہے ہیں، بلاول بھٹو

واضح رہے کہ پشاور کی ارباب فیملی کے خلاف اربوں روپے کے  غیرقانونی اثاثوں کا نیب کیس بھی چل رہا ہے۔


متعلقہ خبریں