وزیراعظم عمران خان ولادی میر پیوتن کی دعوت پر روس جائینگے


پاک روس تعلقات میں نیا اور اہم سفارتی موڑسامنے آیاہے،روسی صدر ولادی میر پیوتن نے  وزیراعظم عمران خان کو دورہ روس کی دعوت دی ہے جو انہوں نے قبول کرلی ہے۔

سفارتی ذرائع نے ہم نیوز کو بتایاہے کہ روسی صدر ولادی میر پیوتین کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو دورہ روس کی  دعوت بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سمٹ میں دی گئی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے روسی صدر نے کہا ’’ اگر آپ روس میں ہونیوالی کثیرالملکی کانفرنس میں شرکت کریں گے تو انہیں بہت خوشی ہوگی۔ ‘‘

سفارتی ذرائع کا کہناہے کہ روسی صدر کے ان کلمات کے جواب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ’’میں ضرور آؤنگا۔‘‘

سفارتی ذرائع نے کنفرم کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ستمبر میں روس جائینگے جہاں وہ کثیرالملکی ایسٹرن اکنامک فورم میں شرکت کریں گے۔

شیڈول کے مطابق ایسٹرن اکنامک فورم 4-6 ستمبر کو روسی شہر ولادی ووستوک میں ہوگا، وزیراعظم بطور روسی صدر کے مہمان خصوصی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے: عمران خان، صدر پیوٹن ملاقات کی تیاریاں شروع

ذرائع کا دعوی یہ بھی ہے کہ کانفرنس میں ایک بار پھر پاک بھارت وزرائے عظم ایک چھت کے نیچے اکٹھے ہونگے۔


متعلقہ خبریں