امیر ترین وزیر اعلیٰ کون؟

اس وقت پاکستان کا امیر ترین وزیر اعلیٰ کون؟

فائل فوٹوز


اسلام آباد: پاکستان میں انتخابی عمل کے نگران ادارے الیکشن کمیشن نے چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور اراکین اسمبلی کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔

سب سے بڑے صوبے پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار تین کروڑ98 کے اثاثے رکھنے کے باوجود چاروں ہم منصبوں میں سب سے زیاد غریب ہیں۔  ان کی ملکیت میں تین ٹریکٹر، دو گاڑیاں اور 13 لاکھ مالیت کا سونا ہے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی 18 کروڑ 29 لاکھ روپے اور اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز 41 کروڑ 97 لاکھ روپے کے اثاثے رکھتے ہیں۔

علیم خان 1 ارب 65 کروڑ 78 لاکھ، صوبائی وزیر میاں محمود الرشید 19 کروڑ 95 لاکھ، صوبائی وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت 2کروڑ 93 لاکھ ، صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد 2 کروڑ سے زائد، خواجہ سلمان رفیق 10 کروڑ 56 لاکھ کے اثاثے رکھتے ہیں۔

رقبے کے لحاظ سب سی بڑے لیکن سب سے پسماندہ سمجھے جانے والے صوبہ بلوچستان کے وزیراعلی جام کمال 19 کروڑ نقدی، 6 لینڈ کرورزرز اور ٹریکٹر سمیت کل ملا کے 15ذاتی گاڑیاں رکھتے ہیں جب کہ اسپیکر بلوچستان عبدالقدوس بزنجو 20 لاکھ سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں۔

صوبہ سندھ کے سربراہ حکومت مراد علی شاہ لگ بھگ 23 کروڑ اثاثے رکھتے ہیں جب کہ دو گاڑیاں علاوہ ہیں اور ان کی اہلیہ کے پاس ایک کلو سے زائد سونا ہے۔

اسپیکر سندھ اسمبلی سراج درانی چھ کروڑ چالیس لاکھ کے اثاثوں کے مالک ہیں اور اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی 16 کروڑ 84 لاکھ کے اثاثے رکھتے ہیں۔

فریال تالپور 38 کروڑ کے اثاثے رکھتی ہیں جب کہ ایک کلو سونا علاوہ ہے، حلیم عادل شیخ کے اثاثوں کی مالیت ایک کروڑ 93 لاکھ روپے، شرجیل انعام میمن تین کلو سونے سمیت 37 کروڑ سے زائد کی جائیداد رکھتے ہیں۔

خواجہ اظہار الحسن 1 کروڑ 17 لاکھ اور سیدہ شہلا رضا 1 کروڑ 89 لاکھ سے زائد اثاثوں کی مالک ہیں۔

سندھ اسمبلی کی خاتون رکن ثروت فاطمہ کے پاس گھر نہ گاڑی اور ان کے اثاثوں کی مالیت صرف 1 لاکھ 20 ہزار روپے ہیں۔

الیکشن 2018 میں حصہ لینے کے جو تفصیلات جمع کرائی گئی ہیں ان کے مطابق خیبرپختونخوا میں حکومت کے سربرا محمود خان امیر ترین وزیراعلیٰ ہیں۔ ان کی ملکیت میں 2 ارب 37 کروڑ سے زائد مالیت کے اثاثے ہیں۔

اثاثوں کی تفصیل میں 2 ارب 33 کروڑ کے اپارٹمنٹس، گھروں، پلاٹس اور 35 تولے سونا ہے۔

اسپیکر  کے پی اسمبلی مشتاق غنی 20 کروڑ، اپوزیشن لیڈر اکرم درانی ایک کروڑ سے زائد، وزیر سیاحت عاطف خان 1 کروڑ 91 لاکھ ، پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خٹک 32 کروڑ 67 لاکھ  کے اثاثے رکھتے ہیں۔


متعلقہ خبریں